ٹوکیو میں پاکستانی آرٹ کی نمائش

 

ٹوکیو کی ایک گیلری میں پاکستان کے منی ایچر آرٹ کی نمائش منعقد کی گئی ہے ۔ نمائش میں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلق رکھنے والے مصوروں کے عصرحاضر کی منی ایچر فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں ۔ان میں خادم علی، ربابہ حیدر، احسن جمال، وقاص خان، ریحانہ منگی، عمران مدثر، عمران قریشی، عطیہ شوکت، بینش عثمان، اور نبیلہ یاسمین کے فن پارے شامل ہیں ۔

نمائش ٹوکیو گیلری میں 4 سے 25 جون تک منعقد کی جارہی ہے ۔ نمائش کے اوقات منگل سے جمعہ صبح 11 سے شام 7 بجے تک، اور ہفتے کو صبح 11 سے شام 5 بجے تک ہیں ۔ اتوار، پیر اور سرکاری تعطیلات میں گیلری بند رہے گی ۔

Intimate Pictures ~ Pakistani Contemporary Miniatures
2011/6/4(sat) - 6/25(sat)

Tokyo Gallery
7F, 8-10-5 Ginza, Chuo-ku, Tokyo 104-0061
Tel: +81-3-3571-1808   Email: info@tokyo-gallery.com
Website: www.tokyo-gallery.com