ایمبیسی میں کمیونٹی میٹنگ کے بارےمیں راشد صمد کی وضاحت

 

سفارت خانہ پاکستان میں کمیونٹی میٹنگ کے بارے میں گزشتہ روز شائع ہونے والے مضمون کے بارے میں راشدصمد صاحب نے ، غیر ذمہ دارانہ صحافت کا گلہ کرتے ہوئے اپنی وضاحت بھیجی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چونکہ وہ میٹنگ میں ’شرکت‘ کے لیے نہیں گئے تھے، بلکہ صحافی کے طور پر اس کی ’کوریج‘ کے لیے گئے تھے ، اس لیے انہوں نے خود کو نہ گنتےہوئے سو فیصد غیرحاضری کے الفاظ استعمال کئے ۔

میٹنگ کی اطلاع کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں سفارتخانے نے کوئی خصوصی اطلاع نہیں تھی، بلکہ سفارتخانے کی ویب سائٹ سے اس بارے میں معلوم ہوا تھا ، جو اب اپ ڈیٹ کردی گئی ہے ۔

ادارتی نوٹ: اگرراشد صمد صاحب اپنے مضمون میں اپنی موجودگی کا ذکر کردیتے اور سو فیصد غیر حاضری کے الفاظ استعمال نہ کرتے تو اس غلط فہمی سے بچا جاسکتا تھا۔ اس کے باوجود ادارہ ران سے اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہے۔
ان مضامین کی اشاعت کے بعد سفارت خانہ کی جانب سے ویب سائٹ اپ ڈیٹ کئے جانے کے بارے میں پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے۔تاہم، ویب سائٹ کے اعلانات کے حصے میں صرف یوم کشمیر کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد کا اعلان موجود ہے۔ کمیونٹی میٹنگ کے بارے میں اعلان، غالباً ہٹا لیا گیا ہے ۔