زلزلے اور سونامی کے بعدلاپتہ پاکستانی شہری

 

 

سفارت خانہ پاکستان واقع ٹوکیو کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ، جاپان میں  11 مارچ کے  زلزلے اور تسونامی (سونامی) کے بعد، جاپان میں مقیم چند پاکستانیوں کا اقارب و احباب سے رابطہ منقطع ہے ۔ ان کے دوستوں یا عزیز و اقارب کی جانب سے سفارتخانے سے رابطہ کئے جانے کی بنیاد پر درج ذیل چند پاکستانیوں کو لاپتہ قرار دیا گیا ہے ۔

 

زلزلے کےبعد لاپتہ پاکستانی شہری : (ہفتہ 22 مارچ تک ان افراد سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے )

1 ۔ ایاز سلیم بٹ  ـ: توچیگی پریفیکچر اُتسُونومیا شہر کے رہائشی ہیں ، تاہم اطلاعات کے مطابق زلزلے کےوقت سیندائی میں تھے ۔

ریاض : جاپان کا پتہ نامعلوم۔

3 ۔ رضا سلمان : جاپان کا پتہ نامعلوم، جیولری کے کام سے وابستہ۔

 

 

تمام پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ لاپتہ افراد میں سے کسی سے بھی براہ راست یا بالواسطہ رابطہ ہونے کی صورت میں سفارت خانہ پاکستان کو مطلع کریں ۔