جاپان کی  آبادی میں مسلسل تیسرے سال کمی

 

 جاپان کی وزارت داخلی امور کے مطابق مارچ سنہ 2012 (مالی سال 2011)کے اختتام پر جاپان کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 66 لاکھ 59 ہزار نفوس  تھی۔ یہ ایک سال پیشتر کے مقابلے میں تقریباً2 لاکھ 63 ہزار افراد کی کمی ہے۔ جاپان کی آبادی میں گزشتہ تین سال سے کمی واقع ہورہی ہے۔

وزارت کے مطابق مالی سال 2011 میں جاپان میں تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جو سنہ 1980 سے اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال میں  اموات کی تعداد کوئی ساڑھے 12 لاکھ رہی۔