پاکستان اوریجن کارڈ (POC)کا اجراء ۔سفارت خانہ پاکستان کاپریس ریلیز

 

سفارت خانہ پاکستان  نے پاکستان اوریجن کارڈ (POC)کے اجراء کے بارے میں ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق پاکستان میں شہریوں کی رجسٹریشن کے قومی ادارے  نادرا (NADRA=نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی)نے تمام پاکستانی سفارت خانوں کو مطلع کیا ہے کہ اب پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی شریک حیات کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ تاہم کارڈ کا اجراء، سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

نوٹ: سفارت خانہ پاکستان سے اس بارے میں جو مزید تفصیلات حاصل کی گئیں، وہ درج ذیل ہیں۔
درخواست فارم سفارت خانے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔   درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کی کاپی اور دو تصویریں لگانی ہوں گی۔ درخواست کی فیس 10 ہزار ین ہے۔

سفارتخانے کی ویب سائٹ   Embassy Web-site