پاکستان بازار 2012 کا انعقاد۔ سفارت خانہ پاکستان کاپریس ریلیز

 

2012 میں جاپان اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی سا ٹھ سا لہ سالگرہ کے سلسلے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان بازار 2012 کا انعقاد یویوگی پارک میں 24 اور 25 مارچ کو کیا جائے گا ۔ اس بازار کا مقصد جاپان میں پاکستانی ثقافت کو روشناس کروانا ہے۔ بازار کے متعلق تمام معلومات ، سفارتخانہ پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

اس بازار میں پاکستانی کھانوں اور دستکاری اشیاء کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی موسیقی، قوالی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ اہم پروگراموں کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے ۔

جاپان، ہم تمہارے ساتھ ہیںTaiko Performance ۔

قوالی۔ بدر میانداد اور ہمنواء ۔

رسم مہندی اور پاکستانی ملبوسات کی نمائش ۔

مقابلہ مسٹر ہینڈسم پاکستان (12 سال سے بڑے تمام پاکستانی اور جاپانی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں) ۔

 King of Dance   پاکستانی دھنوں پر مقابلہ رقص ۔

بازار کی کامیابی کے لئے جاپان میں موجود ہموطنوں سے درخواست ہے کہ پاکستان بازار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے تعاون کر سکتے ہیں۔

(ا) بحثیت سپانسر۔

(ب) فوڈ یا ہینڈی کرافٹس کے اسٹال لگا کر۔

(پ) Mr. Handsome Pakistan اور King of Dance میں حصہ لے کر۔

(ت) رضاکارانہ طور پر پاکستان بازار میں شرکت کر کے۔

جو ہم وطن بازار میں کسی طور پر حصہ لینا چاہیں وہ سید اسد علی گیلانی، ڈپٹی چیف آف مشن سے فوری طور پر رابطہ کریں۔ Tele: 03-5421-3601

سفارت خانے کی ویب  سائٹ کا پتہ یہ ہے  www.pakistanembassyjapan.com ۔