جاپان میں عیدالفطر جمعہ 10 ستمبر کو ہوگی ۔

 

 

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق جاپان میں 1431 ہجری کی عیدالفطر ، جمعہ 10 ستمبر 2010 کو منائی جائے گی ۔ کمیٹی کے مطابق ، رمضان کی تیسویں شب کو ، جاپان اور قریبی اسلامی ملک ملائیشیا میں چاند نظر نہیں آیا ، چنانچہ جمعرات کو تیسواں روزہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ جاپان میں رویت ہلال کی شہادت کی عدم موجودگی میں ، رویت ہلال کمیٹی قریبی اسلامی ملک ملائیشیا کے سرکاری اعلان کے مطابق عید منانے یا نہ منانے کا فیصلہ کرتی ہے ۔

پاکستانی ڈاٹ جے پی کے تمام قارئین کو عیدالفطر مبارک ہو !