جاپان میں عید الاضحٰی بدھ 17 ؍نومبر کو ہوگی ۔

 

رویت ہلال کمیٹی جاپان کے اعلان کے مطابق ، جاپان میں عیدالاضحٰی 17  نومبر بروز بدھ منائی جائے گی ۔

کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 29 ؍ذیقعد ، بمطابق 6؍ نومبر ، اسلامک سینٹر ٹوکیو میں منعقد ہوا ۔ کمیٹی کو جاپان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ جبکہ ملائیشیا کی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق ، ملائیشیا میں بھی  چاند نظر نہیں آیا ۔چنانچہ ملائیشیا اور جاپان میں ، ماہ ذی الحج کا آغاز 8؍ نومبر بروز پیر سے ہوگا ، اور عید الاضحٰی17؍ نومبر بروز بدھ  ہوگی ۔ واضح رہے کہ جاپان میں رویت ہلال کی شہادت نہ ملنے کی صورت میں ، قریب ترین اسلامی ملک ملائشیا کی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلےکی پیروی کی جاتی ہے ۔