قارئین کرام ، السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔   اور پاکستانی ڈاٹ جے پی پر خوش آمدید ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہزاروں شہری جاپان میں طویل عرصے سے رہائش پذیر ہیں ۔ ان میں سے اکثر افراد کو اپنے اپنے کام کے لحاظ سےجاپان اور اس کے نظام کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہیں ۔ تاہم، زیادہ تر افراد کو اپنےمخصوص شعبوں کے علاوہ جاپان کے بارے میں زیادہ علم نہیں ۔ اس معاملے میں زبان کی مشکلات کا بھی حصہ ہے۔
عرصہ دراز سے ایک ایسے فورم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ، جہاں پاکستانیوں کو اردو میں جاپان کے بارےمیں معلومات حاصل ہو سکیں ۔ جن افراد کو جاپان کے جن شعبوں کے بارے میں علم ہے، وہ اپنےاس علم کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں ۔ چنانچہ اس مقصد کےحصول کے لیے اس ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔
پاکستانی ڈاٹ جے پی ، جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی اپنی ویب سائٹ ہے، جہاں انہیں جاپان کے بارے میں مختلف معلومات حاصل ہو سکیں گی ۔ ہم کوشش کریں گے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانیوں کو ، جاپان کے تعلیمی، معاشرتی ، یا قانونی نظام سے لے کر جاپان کےتفریحی مقامات یا جاپانی کھانوں تک کے بارے میں معلومات فراہم کر سکیں ۔ اس سلسلے میں آپ سب کا تعاون، انتہائى اہمیت کا حامل ہوگا ۔ آئیےہم سب مل جل کر اس سائٹ کو جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی بہترین ویب سائٹ بنائیں ۔

آپ کے تعاون کا طلبگار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد انور میمن ۔۔۔۔۔  منتظم ،  پاکستانی ڈاٹ جے پی

 
For any inquiry, Please contact.
      admin @ pakistani.jp
( Please remove spaces before & after @ )